36 C
Lahore
Tuesday, April 22, 2025
ہومخاص رپورٹ کوہلی کو دوران بیٹنگ دل کی تکلیفحالت کیسی؟

 کوہلی کو دوران بیٹنگ دل کی تکلیفحالت کیسی؟



( 24 نیوز )بھارت کے مایہ بیٹر اور آئی پی ایل کی ٹیم رائلز چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی کی جانب سے بیٹنگ کے دوران رنز مکمل کرنے کے بعد مخالف ٹیم کے وکٹ کیپر سنجو سیمسن سے دل کی دھڑکن چیک کرنے کے کیا گیا جس سے  سٹار بیٹر کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے خلاف ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ففٹیز کی سنچری ونندو ہسا رنگا کو چوکا لگا کر مکمل کی، ان کی 56 رنز کی اننگز میں 24 سنگلز، 3 ڈبل، 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:سیم بلنگز  نے پی ایس ایل میں کون سا اعزاز اپنے نام کیا ؟
 سٹار بیٹر نے ناصرف آئی پی ایل کے اس سیز نیں اپنی دوسری ففٹی مکمل کی بلکہ اپنی ٹیم کی کامیابی میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

تاہم ایک موقع پر ویرات کوہلی نے جب دو رنز لیے تو وہ رن مکمل کرنے کے بعد راجستھان رائلز کے وکٹ کیپر سنجو سیمسن کے پاس گئے اور ان سے اپنے دل کی دھڑکن چیک کرنے کا کہا، سنجو سیمسن نے وکٹ کیپنگ گلوز اتار کر کوہلی کے دل کی دھڑکن چیک کی اور ہلکا سا مسکراتے ہوئے کہا کہ سب کچھ نارمل ہے تاہم کوہلی نے دل پر اس طرح سے ہاتھ رکھا کہ جیسے انہیں کچھ تکلیف محسوس ہو رہی ہے۔

بعد ازاں ویرات کوہلی کو گراؤنڈ میں ٹریٹمنٹ لیتے بھی دیکھا گیا، کوہلی کی جانب سے دل کی دھڑکن چیک کرنے کا کہنے اور گراؤنڈ میں طبی امداد ملنے کے باعث ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات