34 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومکھیلوں کی خبریں’نو مور کینالز‘ کے بینرز کیساتھ ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز

’نو مور کینالز‘ کے بینرز کیساتھ ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز


—فائل فوٹو

صحرائے تھر میں 3 روزہ ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز ہو گیا۔

 محکمۂ کھیل کی جانب سے تھرپارکر کے علاقے رن آف کچھ میں پہلی بار تھر ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز کر دیا گیا۔

3 روزہ جیپ ریلی کے پہلے روز 2 کلومیٹر پر مشتمل ٹریک پر مقابلہ ہو رہا ہے، جس میں 60 مرد ریسرز کے ساتھ 3 خواتین ریسرز بھی حصہ لے رہی ہیں۔

کل اسٹار کیٹیگری میں مقابلہ ہو گا، جس کے بعد پری پیڈ کیٹیگری راؤنڈ کے لیے 100 کلو میٹر پر مشتمل ٹریک پر گاڑیاں فائنل راؤنڈ میں حصہ لیں گی۔

 ڈیزرٹ جیپ ریلی دیکھنے کے لیے صبح سے ہی مختلف علاقوں سے شائقین جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

 ریسرز نے دریائے سندھ سے مجوزہ 6 کینالز کے خلاف احتجاجاً گاڑیوں پر No More Canals کے بینرز آویزاں کیے ہوئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات