34 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومتعلیم اور صحتدو بچے خواتین کی ذہنی صحت کےلیے بہترین ہے، تحقیق

دو بچے خواتین کی ذہنی صحت کےلیے بہترین ہے، تحقیق


تصویر سوشل میڈیا۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق دو بچے خواتین کی ذہنی صحت کےلیے بہترین ہیں۔ 

چین کی سوچاؤ یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے برطانیہ کی 55 ہزار سے زیادہ خواتین کے ڈیٹا (اعداد و شمار) جمع کر کے اس کا تجزیہ کیا۔ 

اس تجزیہ سے یہ انکشاف ہوا کہ جن خواتین کے بچے تھے ان میں بائی پولر ڈس آرڈر (دماغی بیماری) اور ڈپریشن کا خطرہ بےاولاد خواتین کے مقابلے میں تیس فیصد تک کم پایا گیا۔ 

تجزیہ سے مزید پتہ چلا کہ جب بچوں کی تعداد بڑھی اور صفر سے دو ہوئے تو انکی بیماری کے خلاف حفاظتی استعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 

تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد خواتین کی ذہنی صحت میں خاطر خواہ بہتری دیکھنے میں آئی۔ 

تحقیقی ٹیم کے مطابق دو بچوں والی خواتین میں بائی پولر ڈس آرڈر اور شدید قسم کے ڈپریشن کے خطرات میں کمی سے منسلک نظر آئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات