31 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومانٹرٹینمنٹماورا حسین نے مہندی میں کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا؟ نئی تصاویر...

ماورا حسین نے مہندی میں کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا؟ نئی تصاویر سامنے آ گئیں


— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کی مہندی کی تازہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اس فنکار جوڑی نے مہندی کی تقریب کی مشترکہ طور پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

ان خوبصورت تصاویر میں اداکارہ کی صرف مہندی ہی نہیں ان کا حسین جوڑا بھی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہا ہے۔

مہندی کی تقریب میں اداکارہ نے بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کا تیار کردہ دلکش گولڈن براؤن غرارا پہنا، جس پر روایتی چٹاپٹی کا استعمال کیا گیا تھا۔

صرف مہندی ہی نہیں بلکہ اداکارہ نے اپنی شادی کے سلسلے میں منعقدہ مختلف تقریبات کے روایتی جوڑوں کو جدت کے رنگ دیے۔

انہوں نے مہندی سمیت نکاح اور ڈھولکی کے جوڑوں میں بھی چٹاپٹی کو خاص اہمیت دی۔

اداکاروں کی شادی کی دیگر تقریبات کی طرح مہندی میں بھی صرف قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات