31 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکرکٹ کا بخار عاطف اسلم کے سر پر بھی سوار

کرکٹ کا بخار عاطف اسلم کے سر پر بھی سوار


 

عاطف اسلم—فائل فوٹو

معروف گلوگار عاطف اسلم پر بھی کرکٹ کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگا۔

اسٹار گلوکار عاطف اسلم کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، جس میں وہ کرکٹ فیور میں مبتلا دکھائی دے رہے ہیں، ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، مداح بھی دلچسپ ویڈیو سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

انہوں نے انسٹا گرام ہینڈل پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بھی کرکٹ کے سحر میں جکڑے ہوئے ہیں۔

عاطف اسلم نے ایک گراؤنڈ میں کریز سے باہر نکل کر زوردار شاٹ کھیلا اور پھر وہ ویڈیو کے مختلف مناظر میں اپنی اس زبردست ہٹ کو یاد کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں عاطف اسلم نے دکھایا ہے کہ وہ جو بھی کام کر رہے ہوں، کہیں بھی مصروف ہوں، ان کو وہی اپنا بیسٹ شارٹ یاد رہتا ہے اور وہ اسی کو بار بار ہاتھ کے اشارے سے دہراتے رہتے ہیں۔

گلوکار نے ویڈیو پر لکھا ہے کہ کھلاڑیوں کا اپنے ایک بہترین شارٹ کے بعد موڈ ایسا ہوتا ہے، عاطف اسلم نے انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ کرکٹ کا بخار سب کو چڑھ گیا ہے۔

 عاطف اسلم نے اپنا پرانا اور مشہور  گانا بھی ویڈیو میں استعمال کیا ہے، ان کے اس منفرد انداز کو مداحوں نے خوب پسند کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات