30 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںتین ملکی ون ڈے سیریز، فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے...

تین ملکی ون ڈے سیریز، فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا


تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائیگا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے والی اور ناممکن کو ممکن بنانے والی ٹیم پاکستان جیت کے لیے پُرعزم ہے۔

کیوی ٹیم نے میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی، نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ فائنل کی تیاری کے لیے اچھا وقت مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ میچز ہائی اسکورنگ ہورہے ہیں، امید ہے فائنل میں بھی زبردست مقابلہ ہوگا۔

دوسری جانب بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم پاکستان نے فائنل سے پہلے آرام کو ترجیح دی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات