30 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومکھیلوں کی خبریں3 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنلز کے میزبان کا فیصلہ ہو...

3 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنلز کے میزبان کا فیصلہ ہو گیا


—فائل فوٹو 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس کئی اہم فیصلوں، تجاویز اور مشاورت کے بعد سنگاپور میں ختم ہو گیا۔

آئی سی سی کے سنگاپور میں ہونے والے سالانہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027ء، 2029ء اور 2031ء کے فائنلز کی میزبانی انگلینڈ کو دے دی گئی ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہےکہ انگلینڈ کو فائنلز کی میزبانی ان کے گزشتہ ڈبلیو ٹی سی فائنلز کے کامیاب انعقاد کی وجہ سے دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق بے گھر افغان خواتین کرکٹرز کی مدد پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغان خواتین کرکٹرز کی شمولیت کے ذریعے انہیں سپورٹ فراہم کرنا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یو ایس اے کرکٹ پر اپنے گزشتہ مؤقف کو دہراتے ہوئے 3 مہینے کا وقت دیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ 3 مہینے میں انتظامی ریفارمز اور شفاف الیکشن کروانے کی پابند ہو گی۔

فرانس، ہانگ کانگ اور کینیڈا کرکٹ کو آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی میں ایسوسی ایٹ ممبر نمائندہ کے طور پر شامل کیا گیا۔

دو نئے ایسوسی ایٹ ممبرز مشرقی تیمور اور زیمبیا کو آئی سی سی فیملی میں شامل کر لیا گیا۔

دو نئے ممبرز کی شمولیت کے بعد آئی سی سی ممبرز کی تعداد 110 ہو گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات