29 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںحسنین اختر نے ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں گروپ کا...

حسنین اختر نے ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں گروپ کا دوسرا میچ بھی جیت لیا


حسنین اختر— فائل فوٹو 

ورلڈ انڈر 17 اسنوکر چیمپئن حسنین اختر نے انڈر 21 چیمپئن شپ میں بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے گروپ کا دوسرا میچ بھی جیت لیا۔

حسنین نے اپنے دوسرے گروپ میچ میں سری لنکا کے کیویسٹ خالد غزالی کو آؤٹ کلاس کیا، پاکستانی کھلاڑی نے میچ 100-01، 111-01 اور 67-40 سے اپنے نام کیا۔

حسنین نے اس سے قبل گروپ کے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کے کا لونگ پینگ کو 3-0 سے ہرایا تھا۔

پاکستان کے احسن رمضان نے بھی آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 21 میں اپنا دوسرا میچ جیت لیا۔

احسن رمضان نے بھارتی کھلاڑی بھاویا پیپالیا کو 3-0 سے شکست دی، احسن کی کامیابی کا اسکور 98-04، 54-32 اور 57-46 رہا۔

احسن رمضان نے آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ چیمپئن شپ میں بھی اپنا میچ جیتا،  6 ریڈ چیمپئن شپ کے میچ میں احسن رمضان نے بحرین کے عبداللّٰہ محمد کو 4-0 سے ہرایا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات