32 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی: ایک اور دل خراش ٹریفک حادثہ، تیز رفتار ٹینکر نے موٹر...

کراچی: ایک اور دل خراش ٹریفک حادثہ، تیز رفتار ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوانوں کو کچل دیا


شہرقائد میں ایک اوردل خراش ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے ڈیفنس کورنگی روڈ تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 2 کم عمر لڑکوں کا کچل دیا، مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی۔

رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی کی عدم دلچسپی کے باعث شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث ٹریفک حادثات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، شہرقائد میں ایک اوردل خراش ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔

ڈیفنس تھانے کےعلاقے ڈیفنس کورنگی روڈ آغا خان سگنل کے قریب تیز رفتار واٹرٹینکر  رجسٹریشن نمبر ٹی ٹی سی 237 نے موٹر سائیکل سوار 2 کم عمر لڑکوں کو کچل ڈالا۔

حادثے کے نتیجے میں دونوں کم عمر لڑکے موقع پر جاں بحق ہو گئے جن کی لاش فوری طور پرجناح اسپتال منتقل کردی گئی۔

دل خراش ٹریفک حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع پر فرار ہوگیا جبکہ جائے حادثہ پر موجود مشتعل شہریوں کو واٹر ٹینکر کو آگ لگادی۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے واٹر ٹینکر کو آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لےلیا، واٹرٹینکر میں لگنے والی آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کوطلب کیا گیا جس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پا لیا۔

اس دوران واٹر ٹینکر کا اگلا حصہ مکمل خاکستر ہوگیا، ایس ایچ او ڈیفنس حکم داد نے دعویٰ کیا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے کم عمرلڑکوں کی شناخت 12 سالہ توصیف شاہ ولد افضل شاہ اور15 سالہ ایان شاہ افضل شاہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

جاں بحق ہونے والے دونوں بچے سگے بھائی تھے اور کورنگی ڈھائی کے رہائشی تھے، انھوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق کم عمر لڑکوں کے والد کی کورنگی روڈ پر واقع اے مارکیٹ میں گوشت کی دکان ہے اور والد نے پولیس کو بتایا ان کے بچے گھر سے سی ویو گھومنے جانے کے لیے موٹر سائیکل پرنکلے تھے۔

ایس ایچ اونے مزید بتایا کہ حادثہ کی وجہ موٹرسائیکل سوارکم عمر لڑکوں کی غلفت ولاپروائی بھی ہوسکتی ہےجبکہ یہ معلوم ہوا ہے کہ واٹر ٹینکر کی اسپیڈ بھی زیادہ تھی۔

انھوں نے بتایا کہ حادثے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے تاکہ اصل حقیقت معلوم ہوسکے ایس ایچ او نے بتایا کہ حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع پر فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے جب کہ پولیس کا واٹر ٹینکر کے مالک محمد علی سے رابطہ ہو گیا ہے۔

انھوں نے بتایاکہ پولیس نے واٹر ٹیبنکر کو آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے اور حادثے سے متعلق مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

حادثے کے بعد ٹریفک پولیس کی جانب سے لفٹر ٹرک کی مدد سے واٹر ٹینکر کو کورنگی روڈ سے ڈیفنس تھانے منتقل کرکے سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات