وزیرِ مملکت برائے کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب ایل سلواڈور کے دورے پر پہنچ گئے۔
ایل سلواڈور سے کرپٹو کونسل کے اعلامیے کے مطابق بلال بن ثاقب نے اس موقع پر ہائبرڈ توانائی پیدا کرنے کے یونٹ کا دورہ کیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایک میگاواٹ سولر اور 4.9 میگاواٹ ہائیڈرو یکجا کر رہے ہیں، مکس توانائی پیدا کرنے کا مقصد مستحکم اور قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی ہے۔
اعلامیے کے مطابق دورے کا مقصد ایل سلواڈور جیسے ماڈلز کا مطالعہ کرنا ہے۔
اس حوالے سے بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ایل سلواڈور کے دورے کا مقصد ضائع ہونے والی بجلی کو بٹ کوائن مائننگ سے اقتصادی اثاثے میں تبدیل کرنے کا جائزہ لینا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ دورے کا مقصد اے آئی ڈیٹا سینٹرز کے ذریعے اضافی بجلی کو اقتصادی اثاثے میں تبدیل کرنے کا مطالعہ کرنا بھی ہے۔