35 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعلیٰ ہوش کے ناخن لیں، کے پی تباہی کی طرف جارہا ہے:...

وزیراعلیٰ ہوش کے ناخن لیں، کے پی تباہی کی طرف جارہا ہے: حافظ نعیم


—فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہوش کے ناخن لیں، صوبہ تباہی کی طرف جارہا ہے۔

پشاور میں تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت تعلیم پر توجہ نہیں دے رہی، حکومت سرکاری اسکولوں کا معیار برقرار نہیں رکھ رہی، ملک میں بری صورتحال ہے، ٹیکسز لگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 70 فیصد بچوں کو معیاری تعلیم نہیں مل رہی، آئی ٹی سیکٹر میں حکومت ترقی نہیں کر رہی، 10 ہزار بچوں کو کے پی میں آئی ٹی کورسز پڑھائے، اگر ہم ایسے کورسز دے سکتے ہیں تو حکومت کیوں نہیں دے سکتی۔

ان کا کہنا ہے کہ مفادات کے لیے سب ایک ہو جاتے ہیں، تعلیم اور عوام کے لیے نہیں ہوتے، یہ صوبہ اسکولوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے جا رہا ہے، خیبرپختونخوا میں جامعات مالی خسارے سے دوچار ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات