31 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیواٹس ایپ کا دلچسپ فیچر

واٹس ایپ کا دلچسپ فیچر


اس ترقی یافتہ دور میں نہ صرف جدت سے بھر پور چیز یں متعارف ہورہی ہیں بلکہ انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن پر بھی دل چسپ فیچر پیس کیے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں واٹس ایپ پر صارفین کے لیے اے آئی چیٹ وال پیپر بنانے کا فیچر متعارف کرایا ہے۔ یہ فیچر پہلے آئی او ایس کے بیٹا ورژن پر موجود تھا، اب کمپنی کی جانب سے ایپ اسٹور کے ذریعے دیگر افراد کو بھی اس تک رسائی دی جارہی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس فیچر کا مقصد آئی او ایس صارفین کے ایپ کے تجربے کو اینڈرائیڈ کے برابر لانا ہے، تاکہ دونوں پلیٹ فارمز پر یکساں کسٹمائزیشن کے آپشن سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے چیٹ وال پیپرز بنا سکیں گے۔ 

اس کے لیے ان کو کسی خاص صلاحیت کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ صارف کو مطلوبہ تصویر کے لیے ایک سادہ سی ہدایات تحریر کرنی ہوگی۔ اس کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو چیٹ کے اندر وال پیپر سیٹنگز کو کھولنا ہوگا، جس میں میٹا اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے وال پیپر بنانے کا ایک نیا آپشن موجود ہوگا۔

اس آپشن کو ٹیپ کرنے کے بعد ایک پرامپٹ بکس کھلے گا جہاں صارفین مرضی کی تصویر کے لیے تفصیل لکھ سکتے ہیں۔ بعدازاں میٹا اے آئی صارف کے خیال کو تصویر میں بدل کر متعدد وال پیپرز پیش کر دے گا جن میں سے ایک کا انتخاب کرتے ہوئے صارفین اپنا چیٹ وال پیپر چن سکتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات