31 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومغزہ لہو لہومودی حکومت کو ایک اور عالمی رسوائی کا سامنا، امریکا نے بھارتی...

مودی حکومت کو ایک اور عالمی رسوائی کا سامنا، امریکا نے بھارتی طلبا کے اجتماعی ویزے مسترد کردیے


مودی راج میں بھارت کو ایک اور عالمی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ آپریشن سندور میں شکست کے بعد امریکی ویزا بحران نے بھارت کا عالمی چہرہ بے نقاب کر دیا۔

مودی حکومت کو آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد اب عالمی سطح پر ایک اور شرمندگی کا سامنا ہے۔

امریکا کی جانب سے بھارتی طلبہ کے ویزا کیسز کی اجتماعی مستردگی نے مودی سرکار کی “وسودھیو کٹمبکم” اور اسٹریٹجک تعلقات کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔

بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کی تازہ رپورٹ کے مطابق امریکا میں بھارتی طلبہ کی تعداد میں 70 تا 80 فیصد تک نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں امریکی ویزا سلاٹس کا بحران شدید تر ہوتا جا رہا ہے، جبکہ وعدوں کے باوجود امریکی سفارتخانوں نے اپوائنٹمنٹ سلاٹس بند کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ویزوں کے مسترد کیے جانے کی شرح میں بے پناہ اضافے کے بعد، ہزاروں بھارتی طلبہ شدید ذہنی دباؤ اور مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں۔ ہر کیس میں امریکا کی جانب سے دفعہ 214(b) کے تحت ویزا مسترد کیے جانے پر وطن واپسی کے امکانات پر شکوک و شبہات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق اگر آئندہ چند ہفتوں میں ویزا سلاٹس بحال نہ ہوئے تو ہزاروں بھارتی طلبہ کے خواب چکنا چور ہو جائیں گے، جس پر مودی حکومت کو اندرون ملک شدید سیاسی دباؤ کا سامنا ہے امریکا کی جانب سے بھارتی طلبہ پر عدم اعتماد نہ صرف مودی سرکار کی خارجہ پالیسی پر سوالیہ نشان ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ بھارت کا وشو گرو بننے کا خواب، عالمی اعتماد کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

ماہرین کے مطابق مودی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات، داخلی انتہا پسندی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو متاثر کر رہی ہیں اور یہی مودی کی نام نہاد سافٹ پاور کو زوال کی طرف لے جا رہی ہے۔

امریکا کی اس سرد مہری کو عالمی سفارتی حلقے بھارت کے لیے ایک ’خاموش مگر فیصلہ کن پیغام‘ قرار دے رہے ہیں کہ اقوام عالم اب مودی سرکار کی غیر ذمے دارانہ پالیسیوں سے فاصلہ اختیار کرنے لگی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات