35 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومقومی خبریںسی ٹی ڈی سے مقابلے میں مارے گئے دہشت گرد کی شناخت...

سی ٹی ڈی سے مقابلے میں مارے گئے دہشت گرد کی شناخت کرلی گئی


فائل فوٹو

کراچی کے علاقے موچکو میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں مارے گئے دہشت گرد کی شناخت کرلی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مقابلہ 3 روز قبل موچکو تھانے کی حدود میں ہوا تھا، ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی شناخت طاہر شاہ کے نام سے ہوئی ہے جو خودکش جیکٹس اور بم بنانے کا ماہر تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشت گرد افغانستان سے تربیت لے کر آیا تھا، یہ دہشت گرد کے پی میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا جبکہ مقابلے میں ہلاک دوسرے دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات