31 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومقومی خبریںجشنِ آزادی یکم سے 14 اگست تک منائیں گے، 5 لاکھ جھنڈوں...

جشنِ آزادی یکم سے 14 اگست تک منائیں گے، 5 لاکھ جھنڈوں کا آرڈر دیدیا: گورنر سندھ


گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو

چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہماری سیاست عوام کی خوش حالی سے وابستہ ہے، ماہِ اگست کو پوری شان سے منائیں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ کامران ٹیسوری، فاروق ستار و دیگر کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ آزادی کا جشن یکم اگست سے 14 اگست تک منائیں گے، ایم کیوایم پاکستان کے نمائندے پورے سندھ میں چھوٹے بڑے پروگرام کریں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ 13 اگست کو فائیو اسٹار چورنگی پر پروگرام ہو گا۔

گورنر کامران خان ٹیسوری نے تمام یونیورسٹیز اور مدارس کو ہدایت کی کہ وہ یکم سے 14 اگست تک جشن آزادی منائیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کراچی، حیدر آباد میں ایم پی اے، ایم این ایز خصوصی تقاریب منعقد کریں گے، گورنر ہاؤس سے 5 لاکھ جھنڈوں کا آرڈر دیا گیا ہے۔ 

گورنر سندھ نے کہا کہ اس بار آزادی 5 گنا زیادہ جذبے سے منائیں گے، بھارت کے 5 جہاز گرائے ہیں اس لیے جذبہ بھی 5 گنازیادہ ہے۔

دریں اثنا گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ جس میں سینئر رہنما فاروق ستار، انیس قائمخانی، ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں جشنِ آزادی کی تیاریوں اور عوامی رابطہ مہم پر تفصیلی غور کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات