35 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجاپان میں اہم انتخابی معرکہ، وزیراعظم کو شکست کا خدشہ

جاپان میں اہم انتخابی معرکہ، وزیراعظم کو شکست کا خدشہ


—فائل فوٹو

جاپان میں پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا (Upper House) کے انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی، جس میں وزیراعظم شیگیرو اشیبا اور ان کی حکمران جماعت کو ممکنہ شکست کا سامنا ہے۔

یہ انتخاب ایوانِ بالا کی 248 نشستوں میں سے آدھی یعنی 124 نشستوں کے لیے منعقد ہوا، وزیراعظم اشیبا نے اپنی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (LDP) اور اتحادی جماعت کومیٹو کے لیے صرف سادہ اکثریت (125 نشستیں) حاصل کرنے کا ہدف رکھا ہے، موجودہ وقت میں ان کے اتحاد کے پاس 75 نشستیں ہیں، اس لیے انہیں مزید 50 نشستیں درکار ہیں۔

انتخابات سے قبل ان کے اتحاد کے پاس 141 نشستیں تھیں، اس لیے موجودہ ہدف ایک بڑی پسپائی تصور کیا جا رہا ہے، میڈیا سروے کے مطابق اشیبا کے لیے انتخابی میدان خاصا مشکل ہو چکا ہے۔

اگرچہ ایوانِ بالا وزیراعظم کے خلاف اعتماد کا ووٹ نہیں لا سکتا، لیکن کمزور کارکردگی کی صورت میں پارٹی کے اندر سے استعفے یا نیا اتحادی تلاش کرنے کے مطالبات سامنے آ سکتے ہیں۔

مہنگائی، جمود کا شکار آمدن اور بڑھتے ہوئے سماجی تحفظ کے اخراجات عوام کے سب سے بڑے مسائل بن چکے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ غیر ملکی باشندوں اور سیاحوں پر سخت پابندیوں کا مطالبہ بھی شدت اختیار کر رہا ہے، دائیں بازو کی ابھرتی ہوئی جماعت سانسیتو (Sanseito) اس سلسلے میں سب سے نمایاں ہے۔

دوسری جانب مرکزی اپوزیشن جماعتیں جیسے کہ کونسٹیٹیوشنل ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (CDPJ) اور ڈی پی پی، اگرچہ کچھ حد تک مقبول ہو رہی ہیں، مگر ان میں اتحاد کی کمی کی وجہ سے کوئی مضبوط متبادل سامنے نہیں آ سکا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات