پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جارہا ہے، میزبان ٹیم نے کل پریکٹس اور پاکستانی ٹیم نے آرام کیا تھا۔
محکمۂ موسمیات نے آج ڈھاکا میں دوپہر کے وقت بارش کی پیش گوئی کی تھی، لیکن میچ کے دوران بارش کا امکان ظاہر نہیں کیا تھا۔
سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ڈھاکا کے ہوٹل میں دونوں کپتانوں کی موجودگی میں گزشتہ روز کی گئی تھی۔
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بنگلا دیش ہوم گراؤنڈ اور اپنی کنڈیشنز میں اچھی ٹیم ہے، چیلنجز کے بارے میں علم ہے، پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔