35 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاے آئی کمپنی کے سی ای او اینڈی بائرن ویڈیو وائرل ہونے...

اے آئی کمپنی کے سی ای او اینڈی بائرن ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مستعفی


—فائل فوٹوز

اے آئی کمپنی Astronomer کے سی ای او اینڈی بائرن نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔

 مصنوعی ذہانت کی کمپنی Astronomer کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈی بائرن نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ہے، یہ فیصلہ ایک ویڈیو وائرل ہونے کے چند دن بعد سامنے آیا جس میں انہیں کمپنی کی ہیومن ریسورسز ہیڈ کرسٹین کیبوٹ کے ساتھ ایک میوزک کنسرٹ میں کافی قریب دکھایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ راک بینڈ کولڈ پلے کے کنسرٹ میں امریکی کمپنی کے سی ای او کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹیک فرم نے سی ای او اینڈی بائرن کو چھٹیوں پر بھیج دیا تھا اور کیس کی اندرونی تحقیقات شروع کردی تھیں۔

گزشتہ دنوں کنسرٹ کے دوران جب ایک کیمرے نے فینز کو دکھایا تو سی ای او اینڈی بائرن اور کمپنی کی ایچ آر ہیڈ کرسٹین کیبوٹ ایک دوسرے سے لپٹے ہوئے پائے گئے۔

کیمرہ دیکھتے ہی یہ جوڑا بوکھلا کر نظریں چرانے لگا، اینڈی بائرن نیچے بیٹھ گئے اور کرسٹین کیبوٹ نے منہ دوسری جانب موڑ لیا لیکن دونوں کی چھپنے کی کوشش ناکام رہی، یہ دونوں الگ الگ شادی شدہ ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی ویڈیو وائرل ہو گئی اور ان کا راز کھل گیا۔

سی ای او کی بیوی نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ بند کر دیا اور سی ای او نے لنکڈ اِن پر کمنٹس بند کر دیے۔

اِن دونوں پر تنقید کی بڑی وجہ کارپوریٹ قواعد کی خلاف ورزی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات