السویدہ (اے ایف پی) امریکی ثالثی میں شام اور اسرائیل کا جنگ بندی پر اتفاق،شام کی وزارت داخلہ کی فورسز ہفتہ کو دروز اکثریتی صوبے السویدہ میں تعینات ہونا شروع ہو گئیں۔ یہ اقدام امریکہ کی ثالثی سے اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے اس معاہدے کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد اسرائیلی فوجی مداخلت کو روکنا ہے۔اس ہفتے کے آغاز میں اسرائیل نے السویدہ اور دارالحکومت دمشق میں شامی وزارت دفاع کی فورسز پر بمباری کی تھی، تاکہ انہیں صوبے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا جا سکے۔ ان فورسز پر دروز شہریوں کے خلاف ماورائے عدالت قتل اور دیگر مظالم کے الزامات تھے۔اتوار سے جاری فرقہ وارانہ جھڑپوں میں اب تک السویدہ میں 700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔