35 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومقومی خبریںارکان سے حلف نہ لینا افسوسناک ہے: فیصل کریم کنڈی

ارکان سے حلف نہ لینا افسوسناک ہے: فیصل کریم کنڈی


—فائل فوٹو

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ارکان سے حلف نہ لینا افسوسناک ہے، ہمیں پہلے سے ہی پتہ تھا کہ حلف برداری نہیں ہوگی۔

جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلاوت سے پہلے کورم کی نشاندہی نہیں کی جاسکتی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی آئین کی پاسداری نہیں کر رہی ہے پھر شور مچاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حلف ہر صورت ہو گا اور آئینی تقاضہ پورا کیا جائے گا تاکہ سینیٹ الیکشنز ہوں۔

واضح رہے کہ مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے ہونے والا خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی پر ملتوی کر دیا گیا۔

کورم کی نشاندہی پی ٹی آئی کے رکن شیر علی آفریدی نے کی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے رکن احمد کنڈی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حلف برداری اسمبلی ایجنڈے میں موجود ہے، حلف برداری آئین کے مطابق ہوتی ہے، اس کا ٹائم فریم دیا ہوتا ہے ۔

جس پر اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کی تعداد 25 ہے ، کورم پورا نہیں ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات