روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی سے ماسکو میں ملاقات کی ہے۔
ماسکو سے کریملن کے مطابق ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتِ حال پر بات ہوئی۔
صدر پیوٹن اور علی لاریجانی نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مسائل پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
کریملن کے مطابق صدر پیوٹن نے خطے میں استحکام کے لیے روس کے مؤقف کا اعادہ کیا۔
کریملن نے بتایا ہے کہ روسی صدر پیوٹن نے ایرانیجوہری پروگرام سے متعلق مسائل کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔