34 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومقومی خبریںکراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا امکان،...

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا امکان، الرٹ جاری


—فائل فوٹو

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے 25 جولائی تک مون سون بارشوں کا امکان ہے، این ڈی ایم اے نے بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتِ حال کا الرٹ جاری کر دیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق پنجاب میں راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد ، ملتان، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، تونسہ، راجن پور، بہاولپور، رحیم یار خان میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔

خیبر پختونخوا میں 25 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں جبکہ دریائے کابل، سوات، پنجکوڑہ میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

نوشہرہ، مالاکنڈ، سوات، دیر اور پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورتِ حال ہے، جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آج سے 25 جولائی کے دوران سندھ میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، بدین، نوابشاہ اور میر پور خاص میں بھی بارش کا امکان ہے۔

بارشوں کے باعث سندھ کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتِ حال ہو سکتی ہے، سڑکوں پر اور انڈرپاسز میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ پانی کے تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریز کریں، نشیبی علاقوں کے مکین قیمتی اشیاء اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا بندوبست رکھیں۔

این ڈی ایم اے نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے فوری نکاسیٔ آب کے لیے ضروری مشینری اور پمپس تیار رکھیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات