پشاور:
پشاور میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے چمکنی میں ترناب فارم ہاؤس کے قریب پیش آیا جس میں جاں بحق ہوئے افراد کا تعلق ارمڑ سے ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولین کو پرانی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا، قتل ہوئے افراد میں دو بھائی بھی شامل ہیں، ملزمان واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔