34 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے غیر ملکی دوروں پر...

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے غیر ملکی دوروں پر اخراجات کا مکمل ریکارڈ طلب



کراچی:

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کے غیر ملکی دوروں اور ان پر اٹھنے والے مالی اخراجات کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے واضح کیا ہے کہ غیرملکی دوروں پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ٹی اے اور ڈی اے ادا کرنا پی ایس بی کی نہیں بلکہ خود فیڈریشن کی ذمہ داری ہے، پی ایس بی نے فیڈریشن سے مبینہ مالی بحران کی تصدیق کے لیے دستاویزات بھی طلب کرلی ہیں۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اسسٹنٹ سیکرٹری (نیشنل فیڈریشنز) فرمان خان کی جانب سے جاری کیے جانے والے خط میں ملائیشیا میں منعقدہ نیشنز کپ میں قومی کھلاڑیوں کو ٹی اے اور ڈی اے  کی عدم ادائیگی  کے معاملے ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی ایچ ایف گزشتہ برس دیے جانے والے فنڈز کے حوالے سے تفصیلات ہنوز فراہم نہیں کرسکا۔

اس ضمن میں صدر اور سیکرٹری کو متعدد مرتبہ زبانی اور تحریری یاد دہانی بھی کرائی گئی لیکن عدم توجہی برتی گئی، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ٹی اے اور ڈی اے ادا کرنا پی ایس بی نہیں بلکہ خود پی ایچ ایف کی ذمہ داری ہے۔

 فیڈریشن نے 30 مئی 2025 کو تحریری طور پراعتراف کرتے ہوئے آگاہ کیا تھا کہ اس کے پاس بینک میں اطمینان بخش فنڈز موجود ہیں، بعد ازاں 20 جولائی 2025 کو پی ایس بی نے پی ایچ ایف سے  استسفارکیا تھا کہ ایف ائی ایچ نیشنز کپ میں کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی کیوں نہیں کی جا سکی جبکہ فنڈز کی دستیابی بھی ظاہر کی گئی تھی۔

 اس ضمن میں آج تک پی ایچ ایف کی جانب سے پی ایس بی کو کوئی جواب موصول نہیں ہوا، اگر پی ایچ ایف کو درحقیقت کسی مالی بحران کا سامنا درپیش ہے تو وہ پہلے دستاویزات فراہم کرے، ان میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران بینکوں کے تمام  تصدیق شدہ مالی اسٹیٹمنٹ بھی شامل ہوں جبکہ فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کا گزشتہ چھ ماہ کے دوران غیر ملکی دوروں کا مکمل ریکارڈ اور اس ضمن میں ہونے والے مالی اخراجات کی تفصیل بھی فراہم جائے۔

پی ایس پی نے اسلام آباد میں پی ایچ ایف کے نئے دفتر کے قیام کی تفصیلات اور اس ضمن میں فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کا ثبوت بھی طلب کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات