HANOI:
ویتنام کے سیاحتی علاقے ہالونگ بے میں خراب موسم کے دوران سمندری میں طوفان کے باعث سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی اور 8 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ویتنام کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ کشتی میں 53 افراد سوار تھے اور حادثہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی چینی سمندر میں طوفان ویفا ملک کی طرف بڑھ رہا تھا اور دوپہر کو دو بجے حادثہ پیش آیا۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ کشتی میں سوار اکثر سیاحوں کا تعلق دارلحکومت ہنوئی سے تھا تاہم حادثے کا شکار ہونے والے سیاحوں کی شناخت کا سرکاری سطح پر اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم ایمرجنسی کا عملہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔
ویتنام کی سرکاری خبرایجنسی نے مقامی انتظامیے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے اب تک 11 افراد کو زندہ نکال لیا ہے اور 27 لاشیں برآمد کرلی ہیں، جن میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔
ویتنام کا سیاحتی علاقے ہالونگ بے دارالحکومت ہنوئی سے شمال مشرق میں 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جہاں سالانہ لاکھوں سیاح آتے ہیں اور یہاں ساحل میں کشتی کی سیاحت انتہائی مقبول ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ طوفان ویفا جو تیسرا ٹائیفون ہے، رواں برس ساؤتھ چائنا سی سے ٹکرایا ہے اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ویتنام کے شمالی ساحلی علاقوں میں اگلے ہفتے کے دوران لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔
ویتنام کے مذکورہ علاقے میں طوفان کے باعث پروازوں کا سلسلہ بھی درہم برہم ہے اور نوئی بائی ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ 9 پروازیں دیگر ایئرپورٹس کی طرف منتقل کردی گئی ہیں اور تین روانہ ہونے والی پروازیں عارضی طور پر منسوخ کی گئی ہیں۔