34 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومقومی خبریںنائب وزیراعظم اسحاق ڈار اگلے ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے: دفتر...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اگلے ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے: دفتر خارجہ


—فائل فوٹو

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار اگلے ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے۔ 

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نائب وزیر اعظم اقوام متحدہ میں اعلیٰ سطح کے مباحثے کی صدارت کریں گے، سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سہ ماہی مباحثے کی صدارت بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی اور اقوام متحدہ کے تعاون پر سلامتی کونسل میں اعلیٰ سطح کی بریفنگ کی صدارت بھی کریں گے، اسحاق ڈار فلسطین کے مسئلے کے پُرامن حل اور دو ریاستی حل سے متعلق عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران اقوام متحدہ حکام اور مختلف وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی، یہ دورہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار اور امریکا سے وسیع تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات