35 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںمرد و خواتین کی چھ، چھ ٹیمیں شرکت کرینگی

مرد و خواتین کی چھ، چھ ٹیمیں شرکت کرینگی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل نے کئی اہم مسائل کو حل کرنے کیلئے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں کھیل کے مختلف فارمیٹس کا ڈھانچہ اور 2028لاس اینجلس اولمپکس کیلئے طریقہ کار طے کرے گا ۔ اولمپکس میں صرف چھ مرد اور خواتین ٹیموں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ جمعہ کو سنگاپور میں منعقدہ چیف ایگزیکٹوز کمیٹی کے اجلاس میں طویل عرصے سے زیر التوا ورکنگ گروپ کی تشکیل میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے کچھ حلقوں کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا، پاکستان اور بھارت کی لازمی شرکت کیلئے ورکنگ گروپ کو ذمہ داری ملی ہے، دو درجے کے ٹیسٹ ڈھانچے کی زیر بحث تجویز کو سی ای سی نے بالکل نہیں اٹھایا، یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ورکنگ گروپ کو یہ سفارش کرنے کا کام سونپا جائے گا کہ آیا سب سے طویل فارمیٹ میں ترمیم کی ضرورت ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات