34 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومغزہ لہو لہولاہور: 7 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش گرفتار

لاہور: 7 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش گرفتار



لاہور:

مصری شاہ پولیس نے 7 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا۔

ملزم معصوم بچے کو ورغلاء کر اپنے گھر لے گیا تھا جہاں اس نے بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، بچے کی چیخ و پکار سے ملزم حذیفہ بوکھلا اٹھا اور گھر کو تالے لگا کر فرار ہوگیا۔

مصری شاہ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم حذیفہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی بلال احمد نے ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او مصری شاہ علی زیب دستگیر اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

ایس پی سٹی نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات