34 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومغزہ لہو لہولاہور سے کراچی آنے والی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ...

لاہور سے کراچی آنے والی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، اداکار قیصر نظامانی بھی سوار تھے


لاہور سے کراچی آنے والی نجی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، جہاز میں معروف اداکار قیصر نظامانی بھی سوار تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی پرواز سے اس وقت پرندہ ٹکرایا جب طیارہ ٹیک آف پوائنٹ پرانتہائی تیزرفتاری کے بعد زمین سے اٹھنے والا تھا۔

اس جہاز میں دیگر مسافروں کے ساتھ معروف اداکار قیصر خان نظامانی بھی سوار تھے جنہوں نے لاہور ایئرپورٹ سے ہی حادثے سے متعلق ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے بتایا کہ میں خود بھی اس پروازمیں سوار تھا جو لاہورسے کراچی آرہی تھی، اس دوران انجن کی جانب سے ایک پرندہ طیارے سے ٹکرایا۔

قیصرخان نظامی کےمطابق اللہ نے حادثے سے محفوظ رکھا،کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سےطیارہ محفوظ رہا۔

اداکار قیصر خان نظامانی نے اپیل کی ہے کہ شہری ایئرپورٹ اوراطراف میں پرندوں کو دانے نہ ڈالیں اوراس بات کا بھی خیال رکھیں کہ ائیرپورٹ کے قرب وجوارمیں کچرا اورگوشت سمیت دیگرباقیات نہ پھینکیں۔

انہوں نے کہا کہ پرندے کھانے کی چیزوں پرلپکتے ہیں یہ طیاروں کے لیے بڑا نقصان ثابت ہوسکتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات