شاہد اسلم پی سی بی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں واپس آ گئے، ان کی کوچ ایجوکیشن میں ہی دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔
اس حوالے سے شاہد اسلم کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں واپسی میرے لیے اعزاز ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی منیجر کوچ ایجوکیشن کے طور پر کام کیا، اب کوچ ایجوکیشن پروگرام کو ری ویمپ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شاہد اسلم پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں۔
شاہد اسلم ہیڈ ویمن کرکٹ کے عہدے پر بھی کام کر چکے ہیں۔