امریکی خاتون نے سب سے زیادہ جگسا پزل جمع کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروالیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں لیزا فائر میں نامی خاتون نے 4 ہزار 60 منفرد ڈیزائنز کے جگسا پزل جمع کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
46 سالہ خاتون نے اس ریکارڈ کو بننے کا سفر 2019ء میں شروع کیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے عالمی ریکارڈ توڑنے کے لیے نہیں بلکہ اپنے شوق کی تکمیل کے لیے جگسا پزل جمع کرنا شروع کئے تھے اور اب تک ہزاروں ڈیزائن جمع کر چکی ہوں جن میں سے اکثریت میرے پسندیدہ مینوفیکچرر ریونسبرگر کے بنائے ہوئے ہیں۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ جان والزاک نامی شخص کے پاس تھا، انہوں نے 2023ء میں 2 ہزار 22 جگسا پزل جمع کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔