34 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹتنہائی کا شکار ہیں تو اب ’دادی‘ کو کرایہ پر لے سکتے...

تنہائی کا شکار ہیں تو اب ’دادی‘ کو کرایہ پر لے سکتے ہیں


— فائل فوٹو

جاپان میں تنہائی کا شکار افراد میں دادی اماں کو کرائے پر لینے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’اوکے گرینڈما‘ نامی سروس جاپان بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ اس سروس کے تحت آپ اپنی پسند کی دادی کرائے پر حاصل کر سکتے ہیں۔

اس سروس کے چارجز تقریباً 3 ہزار 300 ین فی گھنٹہ ہیں۔ اس سروس کو حاصل کرنے والے افراد 60 سے 94 سال کی دادی اماں کو کرائے پر حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جاپان دنیا کے ان ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں شرح پیدائش کم ہے، جس کے سبب ملک بھر میں عمر رسیدہ افراد کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات