37.1 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومخاص رپورٹپاکستان نے سیکیورٹی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کر دیا

پاکستان نے سیکیورٹی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کر دیا



( 24 نیوز )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے یو این سیکورٹی کونسل کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کے حق کو محفوظ رکھتا ہے۔

مشن نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی جارحیت کا مناسب جواب دینے کا مکمل حق رکھتا ہے۔

پاکستانی مشن نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ واقعات کے پیش نظر پاکستان عالمی برادری کو اپنے مؤقف سے آگاہ کر رہا ہے تاکہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنا دفاع یقینی بنایا جا سکے۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکا کے پاکستان اور بھارت سے رابطے، بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے پر زور

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات