41.3 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارت کی انتقامی کارروائی، ترک اور چینی میڈیا کے ایکس اکاؤنٹس بند

بھارت کی انتقامی کارروائی، ترک اور چینی میڈیا کے ایکس اکاؤنٹس بند


—فائل فوٹو

پاکستان کی حمایت پر بھارت کی انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، مودی سرکار نے ترک و چینی سرکاری میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ، چینی اخبار گلوبل ٹائمز اور شنہوا نیوز ایجنسی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے۔

بھارتی حکومت نے ان اداروں پر غلط معلومات اور اشتعال انگیز مواد پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے عوام ترک مصنوعات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں، ترکیے کو سیاحتی مقام کے طور پر بھی نظر انداز کر رہے ہیں۔

بھارت کی انتقامی کارروائی، ترک اور چینی میڈیا کے ایکس اکاؤنٹس بند

بھارتی وزارت اطلاعات اور وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ ادارے پروپیگنڈا اور افواہیں پھیلانے میں ملوث پائے گئے ہیں اور انہوں نے بھارت کی قومی سلامتی، عسکری معاملات اور علاقائی خودمختاری سے متعلق ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ ادارے غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات کے ذریعے بھارتی عوام کو گمراہ کر رہے تھے، جس پر سخت ایکشن لینا ناگزیر ہو گیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) نے بھی تصدیق کی کہ انہیں 8 مئی 2025ء کو بھارتی حکومت سے ایک ایگزیکٹو آرڈر موصول ہوا، جس کے تحت 8 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بند کیے گئے جن میں کئی غیر ملکی میڈیا ادارے بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے پاکستان کے سیاسی رہنماؤں بلاول بھٹو اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ملک میں بلاک کر دیے ہیں۔

اس سے قبل بھی بھارتی حکومت بھارتی عوام کو سچائی دکھانے کی پاداش میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگا چکی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات