(24نیوز)وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیرِ اعظم ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اور سیکیورٹی حکام نے شرکت کی،مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:بے گناہ شہریوں پر حملے، بھارت کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا: وزیر اعلیٰ پنجاب
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتِحال کا جائزہ لیا گیا،اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ عوام بہادر مسلح افواج کے پیچھے کھڑے ہیں۔