(احسن عباسی) گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ آنکھوں کے انفیکشن اور آنکھوں کے امراض میں اضافہ ہونے لگا ہے۔
سندھ گورنمنٹ سروسز ہسپتال میں بھی کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں۔
ڈاکٹروں نے عوام کو اس موسم میں احتیاط اپنانے کی ہدایت کردی ہے۔
ماہر امراض چشم ڈاکٹر ماپارا منگی نے کہا ہے کہ اس موسم میں مزدور اور دیگر افراد بھی احتیاط اپنائیں۔
انہوں نے کہا کہ کالے چشموں کا استعمال کریں،آنکھوں میں کسی قسم کی تکلیف ہوتو فوری ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
ڈاکٹر ماپارا منگی نے مزید کہا کہ سال بھر آنکھوں کے انفیکشن رپورٹ ہوتے ہیں۔