37.1 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین کیساتھ تجارتی مذاکرات، واشنگٹن کا خوش امیدی کا اظہار

چین کیساتھ تجارتی مذاکرات، واشنگٹن کا خوش امیدی کا اظہار


جنیوا (اے ایف پی) واشنگٹن نے اتوار کے روز اعلیٰ چینی عہدیداروں کے ساتھ دوسرے روز بھی جاری رہنے والے مذاکرات پرخوش امیدی کا اظہار کیا جس کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جارحانہ ٹیرف کے نفاذ سے پیدا ہونے والی تجارتی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔جنیوا میں دو روزہ اعلیٰ سطح مذاکرات کے اختتام کے قریب پہنچنے پر امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹِنک نے اتوار کو سی این این کو بتایا کہ انتظامیہ پرامید ہے کہ چیزیں اچھی طرح سے حل ہو جائیں گی۔یہ تبصرہ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کے پہلے دن کے بعد ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرنے کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے ہفتہ کے مذاکرات کو بہت اچھا کہا اور انہیں دوستانہ لیکن تعمیری انداز میں طے پانے والا مکمل ری سیٹ قرار دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات