30.1 C
Lahore
Wednesday, May 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمقبوضہ کشمیر میں خوفزدہ بھارتیوں کو نکالنے کیلئے خصوصی ٹرین چلاد دی...

مقبوضہ کشمیر میں خوفزدہ بھارتیوں کو نکالنے کیلئے خصوصی ٹرین چلاد دی گئی



 (24 نیوز)مودی سرکاری نے مقبوضہ کشمیر میں خوفزدہ بھارتیوں کو نکالنے کے لیے نئی دہلی تک خصوصی ٹرین چلا دی، خوفزدہ بھارتی بوریا بستر سمیت مقبوضہ کشمیر سے جانے لگے۔

پاکستان کے حملوں کے بعد مقبوضہ کشمیر میں موجود بھارتی شہریوں میں بھگدڑ مچ گئی اور وہ خوفزدہ ہو کر مقبوضہ کشمیر سے نکلنے کے لیے اسٹیشن کا رُخ کرنے لگے۔

بھارتی شہریوں کی بڑی تعداد ریلوے اسٹیشنز پہنچنے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور حالات بے قابو ہو گئے۔

 کسی حادثے سے بچنے اور خوفزدہ بھارتیوں کو نکالنے کے لیے مودی سرکاری نے مقبوضہ کشمیر سے نئی دہلی تک خصوصی ٹرین چلا دی۔

مزید پڑھیں:اقوام متحدہ کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی شہریوں کی بڑی تعداد بوریا بستر سمیت ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئی اور بھارت کی جانب جانے والی ٹرینوں پر سوار ہونے لگی۔

 بھگدڑ سے بچنے کے لیے مودی سرکاری نے نئی دہلی کے لیے خصوصی ٹرین چلائی تاکہ پاک فضائیہ کے خوفناک حملوں سے انہیں بچایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے بھارتیوں کو مقبوضہ کشمیر سے نکالنے کے لیے نہ صرف ہنگامی بنیادوں پر خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیاہےبلکہ خوفزدہ شہریوں کو کشمیر سے نئی دہلی تک بغیر کرائے کے پہنچانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات