(وقاص احمد)لاہور میں شراب پی کر قذافی سٹیڈیم میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش میں پولیس اہلکار کودھر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میچ کے دوران کانسٹیبل نے گیٹ نمبر 6 سے قذافی سٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
انکوائری کرنے پر پتہ چلا کے کانسٹیبل نے شراب پی رکھی ہے ۔
ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے کانسٹیبل کو پکڑ کر گلبرگ پولیس کے حوالے کیا۔
تھانہ چوہنگ میں تعینات کانسٹیبل شہباز کے خلاف مقدمہ گلبرگ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔
مزید پڑھیں:سکھر ،مسلح افراد کی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق