24 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفرانس کے شہری نیزہ بازی میں حصہ لینے کے لئے پرعزم

فرانس کے شہری نیزہ بازی میں حصہ لینے کے لئے پرعزم


پیرس ( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ )فرانس کے شہری نیزہ بازی میں حصہ لینے کےلئے پرعزم ، گئی سال قبل ملک عطا مرحومرئیس آف کوث فتح خان ضلع اٹک نے یورپی ممالک میں پاکستان کا ثقافتی کھیل “نیزہ بازی “ کا آغاز کیا تھا ابفرانس میں کھیلوں اور ثقافت کے فروغ کےلیے سرگرم عمل نوجوان چوہدری محمد اشرف عارف مرالہ کو نیزہ بازی کے فروغ کےلیے انٹرنیشنل فیڈریشن میں شامل کرلیا گیا۔اس مقصد کےلیے انہیں خصوصی دعوت پر اومان میں ہونے والے جنرل اسمبلی اجلاس میں مدعو کر کے اس اعزاز سے نوازہ گیا۔فرانس نیزہ بازی ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر چوہدری محمد اشرف عارف مرالہ نے انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کی خصوصی دعوت پر اومان میں ہونیوالی جنرل اسمبلی کے 2025 کے اجلاس میں شرکت کی جس میں انکی نیزہ بازی فیڈریشن کا انٹرنیشنل فیڈریشن سے الحاق منظور کیا گیا۔فرانس میں نیزہ بازی کے فروغ کیلئے کوشاں چوہدری محمد اشرف عارف مرالہ، چوہدری مدثر اصغر مرالہ برادران اور دیگر کھلاڑیوں سمیت پاکستانی کمیونٹی کیلئے اعزاز ہے کہ اب فرانس نیزہ بازی ایسوسی ایشن بھی انٹرنیشنل پلیٹ فارم سے جڑ کر بہترین کھیل پیش کرے گی۔اس سے فرانس میں پاکستانی کھیلوں اور ثقافت کو فروغ ملنے کے علاوہ مستقبل میں ٹینٹ پیگنگ ورلڈکپ کے مقابلوں میں حصہ لینے کا بھی موقع میسر آئے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات