38 C
Lahore
Thursday, April 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی میڈیا کا جھوٹ، پہلگام حملے میں مرنے کا دعوٰی، متاثرین زندہ...

بھارتی میڈیا کا جھوٹ، پہلگام حملے میں مرنے کا دعوٰی، متاثرین زندہ نکلے


اسکرین گریب

پہلگام حملے میں مبینہ طور پر ہلاک بھارتی نیول افسر سے منسوب تصاویر اور ویڈیوز جعلی نکلیں۔

زندہ بھارتی جوڑے کی پرانی تصاویر مبینہ طور پر ہلاک افراد کے ساتھ منسوب کی گئیں۔

متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم زندہ ہیں، معلوم نہیں ہماری تصاویر کو بھارتی میڈیا پر کیوں چلایا جا رہا ہے؟

بھارتی جوڑے نے کہا ہے کہ ہماری تصاویر کو نیول افسر اور ان کی اہلیہ کے طور پر دکھایا جا رہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے، ان تصاویر کے میڈیا پر چلنے سے ہم اور ہمارے اہلِ خانہ بہت پریشان ہیں۔

بھارتی جوڑے کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام تمام بھارتی نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں کہ ہماری جعلی تصاویر نہ چلائیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سے پہلگام واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات