(راجہ وقار)جہلم میںنامعلوم افراد نے 6 بہنوں کےاکلوتے بھائی کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محلہ قادریہ آباد کا رہائشی 20 سالہ داود علی کوقتل کردیا گیا ہے،نوجوان کی لاش قریبی گاوں کے کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے،مقتول کو فائرنگ اور تیزدھار آلے سے قتل کیا گیا ہے،لاش پوسٹمارٹم کےبعد ورثاں کے حوالے کر دی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ موبائل دیٹا کی مدد سے2ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
گزشتہ رات گھر نہ آنے پر گمشدگی کی اطلاع دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: چاچی302،پہلے اغوا کیا پھر چھ سالہ بچہ قتل کرکے لاش جلا دی