(24 نیوز)رواں مالی سال کے دوران ملک سے چاول کی مختلف اقسام کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2024سے مارچ 2025تک کی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو 2.333ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15.60فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو2.697ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
مارچ میں چاول کی برآمدات کاحجم 263.66ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوفروری میں 219.15ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 335.66ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2024میں چاول کی برآمدات کاحجم 3.692ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 612.28ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.20فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو631.93ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
مارچ میں باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 85.52ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 61.61ملین ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 70.50ملین ڈالرتھا، مالی سال 2024میں باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 856.093ملین ڈالرریکارڈکیا گیا تھا۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں نان باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو1.720ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.065ارب ڈالرکے مقابلہ میں 20.015فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں نان باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 2.065ارب ڈالرریکارڈ کیا گیاتھا۔
مارچ میں نان باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 178.13ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 157.54ملین ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 265.12ملین ڈالرتھا، مالی سال 2024میں نان باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو2.836ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
یہ بھی پڑھیں:نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی