29 C
Lahore
Friday, April 18, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ


فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ریفرل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سرکاری اسپتالوں میں ریفرل سسٹم کے نفاذ کے لیے جامع پلان طلب کرلیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں میڈیکل سٹی اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے میڈیکل سٹی لاہور کےلیے مناسب مقام پر اراضی مختص کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں ہر ڈویژن ہیڈکوارٹر میں میڈیکل سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ سطح پر اسٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل فیسلٹی قائم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ 

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سرکاری اسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول کے سلسلے میں 92 فیصد بہتری آئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت کی کہ مریضوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سروسز فراہم کی جائیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات