34 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹزرنش خان کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے پرانی تصاویر استعمال نہ...

زرنش خان کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے پرانی تصاویر استعمال نہ کرنے کی اپیل


سابقہ اداکارہ زرنش خان — فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست کی ہے کہ ان کی پرانی تصاویر استعمال نہ کریں۔

زرنش خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا ہے کہ میری سارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست ہے کہ براہِ مہربانی میری پرانی تصاویر استعمال نہ کریں۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ میں اب پردہ کرتی ہوں اس لیے صرف یہ درخواست ہی کر سکتی ہوں کہ میری پرانی تصاویر نہ استعمال کریں۔

زرنش خان کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے پرانی تصاویر استعمال نہ کرنے کی اپیل

زرنش خان نے لکھا ہے کہ باقی جس کو جو بھی لکھنا ہے لکھے، بس صرف میری پرانی تصاویر اور ویڈیوز استعمال نہ کریں۔

اُنہوں نے آخر میں لکھا ہے کہ آپ سب کے لیے یہ مہینہ مبارک ثابت ہو۔

یاد رہے کہ زرنش خان نے 2023ء میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے بعد اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

اداکارہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے فوراً بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اپنی ساری پرانی تصاویر اور ویڈیوز  بھی ڈیلیٹ کر دی تھیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات