دنیا میں سرچنگ کے لیے سب سے زیادہ مقبول انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے نوجوان نسل کے ہر دلعزیز گلوکار فلک شبیر کی اہلیہ بدل دی ہے۔
یہ تو ہر کوئی جانتا ہے کہ گلوکار فلک شبیر اپنی اہلیہ اداکارہ سارہ خان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔
انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے نے 2020ء میں شادی کی تھی، ان کی ایک بیٹی ’عالیانہ‘ بھی ہے۔
فلک شبیر روزانہ کی بنیاد پر اہلیہ کو لال گلاب دینے سے متعلق شہرت رکھتے ہیں۔
حال ہی میں فلک شبیر نے اہلیہ سارہ خان کا خواب پورا کرتے ہوئے انہیں ایک فارم ہاؤس بطور تحفہ دیا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر گوگل انجن کی جانب سے کی جانے والی یہ دلچسپ غلطی جنگل کی آگ کی طرح پھیلی ہوئی ہے جس پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
گوگل پر فلک شبیر کی اہلیہ سے متعلق اگر سرچ کیا جائے تو نتیجے میں دو مخلتف خواتین بطور گلوکار کی ہمسفر دکھائی دے رہی ہیں۔
اس غلطی سے متعلق تاحال فلک شبیر ناواقف ہیں جس پر صارفین کا کہنا ہے کہ گلوکار کو معلوم ہوتے ہی وہ غالباً گوگل پر کیس کر سکتے ہیں۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ گوگل بھی سارہ خان سے جلتا ہے۔