34 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا سمیت غیر ملکی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں،...

امریکا سمیت غیر ملکی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں، صدر پیوٹن


فائل فوٹو۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ امریکا سمیت غیر ملکی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس معدنی وسائل کے ذخائر سے مالا مال ہے۔ ہمیں معدنی وسائل کا زیادہ مؤثر استعمال کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سمیت غیر ملکی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب ترجمان کریملن نے کہا ہے کہ امریکا یوکرین تنازع پر متوازن مؤقف اختیار کر رہا ہے۔ یوکرین تنازع پر امریکی مؤقف کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یورپی رہنماؤں کے تبصرے اور بیانات یوکرین کے  معاملے پر متوازن نہیں۔ 

کریملن کے ترجمان کا کہناتھا کہ امریکیوں کو نایاب معدنیات کی ضرورت ہے، ہمارے پاس بڑی مقدار میں معدنیات موجود ہیں، تعاون کے مواقع وسیع ہیں۔ 

ترجمان نے کہا کہ امریکا سے اعتماد کی بحالی کےلیے سفر طویل ہے، یہ ایک دن میں ممکن نہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات