34 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومقومی خبریںمریم نواز کی اے آئی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنیوالا ملزم...

مریم نواز کی اے آئی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنیوالا ملزم مردان سے گرفتار


مریم نواز : فوٹو فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے بنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق سائبر کرائم سرکل پشاور نے کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے  نے بتایا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر سیاسی شخصیات کے خلاف اے آئی سے بنائی گئی پوسٹس شیئر کیں، ملزم  کا تعلق تخت بائی سے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات